رواں سال 2022ء میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی اہم شخصیات

نیوز ٹوڈے:جب ہم موبائل یا لیپ ٹاپ پر انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں تو اپنے گوگل سرچ انجن پر بہت کچھ سرچ کرتے ہیں۔ ہمارے سرچ کرنے کا مقصد اس چیز کے بارے میں معلومات میں اضافہ کرنا ہوتا ہے۔ اس لئے ہم کسی شخصیت یا چیز کے بارے میں تحقیق کرتے ہیں۔

پاکستان میں بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنی پسندیدہ شخصیات کو سرچ کرتے ہیں اور ان کے بارے میں جانتے ہیں۔

اسی طرح گوگل نے ان لوگوں کی فہرست جاری کی ہے جن کو پاکستان میں بہت سرچ کیا جاتا ہے۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں کس کس شخصیت کو زیادہ سرچ کیا گیا؟

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں:

گوگل نے چھ مختلف کیٹیگریز میں پاکستان میں پسندیدہ سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔اس کے علاوہ جو ٹرینڈنگ سرچز، نیوز، ریسیپی، ٹیلی ویژن شوز اور فلمیں اور ٹیکنالوجی کی کیٹگری میں شخصیات شامل ہیں

گوگل کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہرسال کھربوں سرچز میں سے سب سے زیادہ ٹرینڈنگ کو سامنے رکھا جاتا ہے۔

پاکستان میں2022 کی سرچ میں کو ئی بھی بالی وڈ اداکار شامل نہیں ہے بلکہ دو کو چھوڑ کر باقی سب ہی پاکستانی لوگ ہیں۔

جن شخصیات کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ان میںسے پانچ شخصیات کا ذکر مندرجہ ذیل ہیں:

نسیم شاہ

نسیم شاہ 15 فروری2003 میں پیدا ہوئے۔اکتوبر 2019 میں انہیں سولہ سال کی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں بلایا گیا۔

پرویز مشرف

پرویز مشرف دہلی میں 11اگست 1943 میں دہلی میں پیدا ہوئے اور یہ پاکستان کے دسویں صدر تھے۔

ملعون سلمان رشدی

یہ بھارتی ناول نگار اور مضمون نگار ہے۔ یہ 19 جون 1947 کو پیدا ہوا۔اس نے اسلام کی توہین کی اور شیطانی آیات ناول شائع کیا۔ جس کے بعد متنازع بن گیا ۔ دنیا بھر کے مسلمانوں نے اسے توہین آمیز قرار دیا۔ اس کو کئی بار جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی ملیں۔

افتخار احمد

افتخار احمد 3ستمبر 1990کو پیدا ہوئے۔یہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں۔2015 میں انگلستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی یہ تھے۔

محمد ر ضوان

یہ پاکستانی انٹر نیشنل کھلاڑی ہیں۔یہ1 جون1992 میں پیدا ہوئے۔ یہ دائیں ہاتھ سے کھیلتے ہیں اور گوگل میں سرچ کی جانے والی شخصیات میں ان کا نا م بھی شامل ہے۔

ا س کے علاوہ شہباز شریف، شاداب خان،امبر ہرڈ،اظہر علی اور عمران ریاض بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ارشد شریف کی والدہ کا اعلان

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+