یونیسیف کا سیلاب زدہ علاقوں کو20 لاکھ مچھر دانیاں دینے کا اعلان

نیوز ٹوڈے:صوبہ سندھ اور بلوچستان میں ملیریا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے باعث یونیسیف سے مدد لی گئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت صحت نے ملیریا پر قابو پانے کے لئے یونیسیف کو درخواست دی تھی اس پر یونیسف نے بیس لاکھ مچھر دانیاں دینے کی یقین دہانی دلائی ہے۔

یونیسف نے چینی سپلائر کو دس لاکھ مچھر دانیوں کا آرڈر دے دیا ہے اور اسی مہینے چین سے دس لاکھ مچھر دانیاں موصول ہو جائیں گی۔ اس کے علاوہ دس لاکھ مچھر دانیاں اگلے سال ملیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یونیسف سے ملنے والی مچھر دانیاں سند ھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں: بشری بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک

 

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+