"لاہور دا پاوا' اختر لاوا ' ڈائیلاگ کی وجہ سے مشہور ہونے والا یہ شخص ہے کون؟ "

نیوز ٹوڈے: انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو وائرل ہونے میں دیر نہیں لگتی۔ آج کل وائرل ہونےکا سلسلہ ایسے شروع ہوا ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

کچھ دنوں پہلے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو انڈیا میں بھی مشہور ہے۔میرا دل یہ پکارے آجا نے بھی دھوم مچا رکھی تھی۔

اسی طرح دو دن سے ایک ویڈیووائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص جوشیلے انداز میں خود کا تعارف کرواتا ہے اور کہتا ہے کہ لاہور دا لاوا اختر پاوا کہتا ہے۔

بہت سے لوگوں کی زبان پر یہ ڈائیلاگ ہے۔ یہ ڈائیلاگ کہنے والے کا تعلق لاہو ر سے ہے۔ یہ سیاسی جماعت ن لیگ سے ہیں۔ اور اس کے علاوہ یہ یو سی 90 کے فاتح امیدوار ہیں اور مزید سیاست میں آنے کا شوق رکھتے ہیں۔

اختر لاوا کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ایک تفریح کے لئے بنائی گئی اور دوست نے ٹک ٹاک پر لگا دی جس وجہ سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: مولا جٹ انڈیا میں ریلیز ہونے کے امکانات

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+