امریکہ نے پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کرکے پاکستانی معشیت کو دھچکا دیا
- 09, دسمبر , 2022
نیوز ٹوڈے: کسی بھی ملک کی بڑی بڑی کمپنیوں پر غیر ملکوں کی پابندیاں لگنے سے اس ملک کی معیشت کو بہت بڑ ا دھچکا لگتا ہے اور اس وقت ایسا ہی ایک دھچکا پاکستان کی معیشت کو لگا ہے اس کی بڑی بڑی کمپنیوں پر امریکہ نے پابندیاں لگا دی ہیں ۔
پاکستان کے متعدد عوام امریکہ کو پسند نہیں کرتے پھر بھی اس وقت امریکہ کی غلام حکومت ہی بر سرِ اقتدار ہے اس لیے پاکستانی حکومت امریکہ کے ان سخت اقدام کے باوجود امریکہ کے سامنے کچھ بول نہیں سکتی ۔
اس سے پہلے سابقہ حکمران عمران خان کی حکومت اس لیے گرائی گئی کیونکہ وہ امریکہ جیسے ملک کی ایک نہیں سنتےتھے امریکہ نے جب پاکستان سے افغانستان پر حملوں کے لیے ہوائی اڈے مانگے تو عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دے دیا تھا۔
اب پاکستانی حکومت کے دوست ملک امریکہ نے پاکستان کی کئی بڑی کمپنیوں پر یہ الزام لگاتے ہوئے ان پر پابندیاں لگا دی ہیں کہ یہ کمپنیاں ایٹمی ہتھیار کے پرزے اورکئی بڑے حصے دوسرے ملکوں میں بیچ رہی تھیں اور امریکہ نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران اور روس جیسے ملکوں میں بھی جنگی ہتھیاروں کے پرزے بیچ رہی تھیں اس لیے ان پر پابندی لگانا ضروری تھا ۔۔
پاکستان کی گرتی معیشت کو عالمی تنظیم آئی ایم ایف انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے ایک اور بڑا دھچکا دے دیا اس نے پاکستان کو 9ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا اور آئی ایم ایف نےیہ مدد مختلف اقساط میں کرنے کااعلان کیا تھااور ہر مہینے پاکستان کو چند شرائط پر 1.2 ارب قرض مل رہا تھا لیکن اب کہا یہ جا رہا کہ شرائط پوری نہ کرنے کی وجہ سے آئی ایم ایف نے پاکستان کی اس مہینے کی قسط روک لی۔
تبصرے