مغربی ملکوں کے یوکرین کو خطرناک ہتھیاروں سے مزیدمدد کے اعلان پر ولادیمیر پیوٹن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

      وسیم حسن 

 

    روس ، یوکرین جنگ میں روس کو شکست دینے کے لیے برطانیہ ، امریکہ ، فرانس اور کئی دوسرے ملکوں  نے ایک مرتبہ پھر یوکرین کو خطرناک جنگی ہتھیار  دینے کا اعلان کر دیا ہے  ان ملکوں کا مقصد یوکرین کی مدد کرنا نہیں بلکہ روس کو نقصان پہنچا نا ہے ۔ 

 

    یوکرین کے ان مدد گاروں کے اعلان کے بعد ولادیمیر پیوٹن  نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں کی اس مدد  سے یوکرین کو کوئی فائدہ نہیں  ہو گا  بلکہ یوکرین کے لوگوں کو ایک طویل سفر کرنا پڑے گا   اور جنگ مزید طویل ہو جائے گی اس سے روس کو کوئی نقصان نہیں ہو گا ۔ 

 

   مغربی ملکوں کے اس اعلان کے بعد روس نے ایک مرتبہ پھر یوکرین کے کئ علاقوں میں اپنی طاقت دکھا دی  روس کی فوج نے یوکرین کے اچاؤ کو کے علاقے پر حملہ کر کے اس علاقے کو تباہ کر دیا ہے  اچاؤکو کے علاقے میں یورپی ملکوں سے ملنے والے ہتھیار رکھے گئے تھے ۔  روس نے یوکرین کے خارکیو کے علاقے پر بھی ایس300  میزائل حملہ کیا  اس ایک ہی حملے میں  کئی لوگ مارے گئے اور سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے  اور خارکیو کا پورا علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہو گیا ۔

 

    یوکرین کے پسینے اسلیے بھی چھوٹ رہے ہیں کیونکہ باخموت  یوکرین کا ایک بڑا شہر ہے  اور ویگنر فوج نے اسے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے بلکہ ویگنر گروپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے باخموت کے ایک گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے  ویگنر گروپ کے لیڈر نے دو ٹوک کہا ہے کہ باخموت کا علاقہ ہم  ہر حال میں لے کر رہیں گے ۔

 

    روس کے ایک اور طاقتور کمانڈر رمضان  قادروف نے بھی اپنے 300 فوجیوں کا دستہ  روس کی جانب روانہ کر دیا ہے  اس لیے روسی فوج کو جھکانا یوکرین اور اس کے مددگاروں کے لیے آسان نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+