امریکہ کی جاپان کی حمایت میں چین کو جنگ کی دھمکی
- 14, جنوری , 2023

وسیم حسن
چین کے جاپان اور تائیوان کے ساتھ حالات بگڑتے ہی جا رہے ہیں اسی لیے جاپان نے اپنے جزیرے گاگو شیما پر ائر بیس بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے اس بیس پرامریکہ کے جنگی جہاز اور لڑاکا طیارے اتارے جائیں گے ۔
دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ جاپان کے وزیرِ اعظم جاپان کے لیے نئے حفاظتی منصوبے بنانے کے لیےدنیا کے پانچ بڑے ملکوں کے دورے پر ہیں جن میں فرانس ، اٹلی ، برطانیہ ، کینیڈا اورامریکہ شامل ہیں جس کا ان کو فائدہ بھی ہوا کیونکہ چین کے خلاف سب نے کھل کر جاپان کا ساتھ دینے کی حامی بھری جس میں سب سے اہم کردار امریکہ کا ہوگا ۔
جاپانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ جاپان اپنے دو جزیروں گاگو شیمااور یونا گینی پر فوج تعینات کرنا چاہتا ہے کیونکہ یہ دونوں جزیرے تائیوان کے بہت قریب ہیں اور اس سلسلے میں وزیر اعظم امریکہ سے بات کرنے جا رہے تھے لیکن دورے کے آخری دن معلوم ہوا کہ گاگو شیما پر بیس بنانے کا کام پہلے سے ہی شروع ہو چکا ہے ۔
جیسے ہی جاپان کے جزیرے گاگو شیما پر ائر بیس کی تعمیر مکمل ہو جائے گی امریکہ کا ایف 31 طیارہ وہاں اتر جائے گا تو اس سے انڈوپیسفک ریجن میں چین کے لیے بڑی مشکلات پیدا ہو جائیں گی کیونکہ جاپان چین کے مقابلے کے لیے مکمل تیاری کر رہا ہے ۔
امریکہ نے تو کھل کر چین کوو واضح الفاظ میں دھمکی دی کہ اگر اس نے جاپان پر حملہ کیا تو یہ حملہ امریکہ پر ہوگا اور اس صدی میں امریکہ اور چین کے درمیان جنگ شروع ہو جائے گی کیونکہ چین اور جاپان کے درمیان ایک حفاظی معاہدہ ہوا ہے جس کی شق 5 کے مطابق کسی ایک ملک پر حملے کی صورت میں دونوں ملک مل کر اس کا مقابلہ کریں گے لیکن وقت آنے پر معلوم ہو گا کہ کیا امریکہ اپنے وعدے پر قائم رہے گا یا حسبِ دستور طوطے کی طرح آنکھیں پھیر لے گا ۔

تبصرے