یوکرین پر حملے بڑھا کر روس نے ماہرین کے دعووں کو جھٹلا دیا

      وسیم حسن 

 

     روس اور یوکرین  کے درمیان جنگ کو ایک سال ہو گیا ہے لیکن یہ جنگ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پا رہی ہے  روس دن بدن یوکرین پر  حملوں میں تیزی لا رہا ہے یورپ اور مشرقِ وسطٰی کے ماہرین  کا کہنا ہے کہ  روس اس جنگ میں کمزور ہوتا جا رہا  ہے ۔ 

 

    لیکن روس نے  ان ماہرین  کے بیان کو  یوکرین پر حملوں کو بڑھا کر جھٹلا دیا ہے روس نے یوکرین کے علاقے دی نیپرو پر بہت  خوفناک حملے کیے حملے اتنے شدید تھے کہ دی نیپرو کا پورا علاقہ کھنڈرات کا نمونہ پیش کرنے لگا ۔

 

    روس کے ان حملوں میں پانچ عام شہری مارے گئے اور لاتعداد زخمی ہیں مرنے والوں کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے دی نیپرو کے علاقے کے عوام بغیر بجلی اور بنیادی سہولیات کے  گزارہ کر رہے ہیں ۔

 

    صرف دی نیپرو پر ہی نہیں بلکہ روس  نے یوکرین کے دارالحکومت کیو کے پاور پلانٹ پر بھی حملہ کر کے تباہ کر دیا ہے جس سے پورا کیواندھیرے میں ڈوب گیا ہے  روس کے ان حملوں سے واضح ہے کہ روس اس جنگ میں اپنا مقصد  حاصل کیے بغیر پیچھے ہٹنے والا نہیں ۔

 

    جنگ کو ایک سال ہونے والا ہے اور اس جنگ کے دوران ولادیمیر پیوٹن نے تیسری مرتبہ اپنی  فوج کا سربراہ تبدیل کیا ہے اس مرتبہ پیوٹن نے  ایسا آرمی سربراہ لگایا ہے جو شروع سے ہی اس جنگ کے خلاف تھا پیوٹن کے یہ اقدام پوری دنیا کی سمجھ سے بالاتر ہیں کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+