یورپی یونین اور امریکہ میں ایران کی آئ آر جی سی فوج کی وجہ سے خود مختار اور طاقتور ہونے کا خوف بڑھنے لگا ہے

      وسیم حسن

 

    ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایک ایسی فوج ہے جس کو 1979 میں ایران کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچانے کے لیے بنایا گیا تھا یہ تنظیم ایرانی فوج کا ہی حصہ مانی جاتی ہے ایرانی حکومت کے بڑے بڑے فیصلوں  میں اس تنظیم کی رائے ضروری سمجھی جاتی ہے ۔

 

    یہ ایسی محافظ تنظیم ہے جو ایران کی حفاظت کے لیے ہر خطرہ مول لینے کو ہر وقت تیار رہتی ہے اور لبنان ، سیریا ، فلسطین ،عراق ، افغانستان اور تمام دوسرے مسلم ممالک میں مسلمانوں کی مدد کے لیے ہر وقت  تیار رہتی ہے ۔

 

    ابراہیم رئیسی کے اقتدار میں آنے سے اس تنظیم کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ستمبر   2022میں ایران میں ہونے والی حجاب بغاوت کو کچلنے کی ذمہ داری بھی ایرانی حکومت نےاسی جماعت کو سونپ رکھی ہے اور یہ جماعت اپنی اس ذمہ داری کو بھی بخوبی نبھا رہی ہے ۔

 

    حالانکہ ایران میں دنگا فساد پھیلانے میں امریکہ ، برطانیہ ، یورپ اور اسرائیل  نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اب خاطر خواہ نتائج حاصل نہ ہونے پر یہ ملک  ایران کو کمزور کرنے کے لیے ایران کی اس سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی جماعت کو دہشتگرد تنظیم  قرار دے کرپوری دنیا میں ایران کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

 

    کیونکہ ایران کی اس جماعت نے ایران میں ہوئی بغاوت کو جس طریقے سے قابو کیا ہے اس سے پوری دنیا میں ایران کی طاقت اور خود مختاری کا خوف بڑھنے لگا ہے ۔

 

   دوسری طرف یوکرین کی جنگ میں روس کو شاہد136 ڈرونز دینے کی وجہ سے  ایران یورپ اور امریکہ کی آنکھوں میں کھٹکنے لگا ہے اسی لیے یورپی یونین ایران کو بدنام کرنے کے لیے نیا پراپیگنڈا  کر رہی ہے ۔ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+