ایران کے برسوں پرانے خواب کو پورا کرنے میں پاکستان کا اہم کردار
- 18, جنوری , 2023

وسیم حسن
کئی سالوں سے ایٹم بم کی طاقت حاصل کرنے میں کوشاں اسلامی ملک ایران اب کسی بھی وقت ایٹمی ملک بن سکتا ہے کیونکہ ایران کے ایٹمی ذخیرے میں اتنا یورینیم جمع ہو چکا ہے کہ وہ کسی بھی وقت چار ایٹم بم بآسانی بنا سکتا ہے ۔
ایران کے پاس اس وقت 3940 کلو گرام یورینیم جمع ہو چکا ہے یورینیم کی یہ مقدار طے شدہ معاہدے سے 19 گنا زیادہ ہے جس میں ایران پر پابندی لگا دی گئی تھی کہ وہ صرف 19 سے 25 کلو گرام یورینیم اپنے پاس رکھ سکتا ہے ۔
اب یہ دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ ایران نے خفیہ طور پر پاکستان سے ایٹمی تکنیک حاصل کر لی ہے اور اب وہ بہت جلد اپنا برسوں پرانا خواب پورا کر لے گا یہ نیا دعوٰی امریکہ سے لے کر اسرائیل تک کے لیے بڑا خطرہ ہےکیونکہ ایران کا سب سے بڑا دشمن اسرائیل ہی ہے ۔
اور امریکہ کی بھی ایران سے مخالفت ہے اور ایران نے حال ہی میں اسرائیل کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے ایٹمی ٹھکانوں کی طرف دیکھا بھی تو اس کے شہر تل ابیب کو نیست و نابود کر دیا جائے گا ۔
ایران کو روس سے بہت جلد سکھوئی 35 طیارے بھی ملنے والے ہیں جس سے ایران کی طاقت بڑھ جائے گی اور اگر ایران ایٹم بم بھی بنا لیتا ہے تو وہ اسرائیل کو اڑانے میں دیر نہیں لگائے گا اور اگر ایران اسرائیل پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ کومجبوراً اسرائیل کا ساتھ دینا پڑے گا تو یہ جنگ ایٹمی جنگ بن جاۓ گی ۔

مقبول
حالیہ

تبصرے