افغانستان میں شدید سرد موسم کئی جانیں نگل گیا

نیوز ٹوڈے: افغانستان میں شدید سردی کی وجہ سے اب تک 150 سے زیادہ افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔اس حوالے سے طالبان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے کم عرصے میں ہلاکتوں کی تعداد دوگنا ہوچکی ہے۔ یہاں شدید سردی کی وجہ سے 70 ہزار مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔افغانستان میں کم انسانی مدد کی وجہ سے سخت سردی کا سامنا ہے۔ امریکہ کے میڈیا کے مطابق کہ افغانستان میں جنوری کے مہینے میں درجہ حرارت منفی 28 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین ورکرز پر پابندی عائد کے بعد کافی این جی اوز افغانستان میں کام بند کر چکی ہیں۔ این جی اوز کی کاروائیاں معطل ہونے کی وجہ سے انسانی امداد بہت کم ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+