کراچی: زہریلی گیس سے کئی معصوم بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

نیوز ٹوڈے: کراچی میں کیماڑی کے علاقے فیکٹریوں سے نکلنے والی زہریلی گیس کئی معصوم بچوں کی جان نگل گئی۔کیماڑی کے علاقےمواچھ گوٹھ میں ایک ہفتے کے دورانیے میں 19 بچوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 50 بچوں کی حالت نازک ہے۔ ضلع کے انتظامیہ نے تحقیق کرنے کے بعد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار علی ابڑو نے جیو نیوز کو ٹیلفونک انٹرویو پر بتایا ہے کہ ایک مہینے میں 15 سے 16 افراد کی اموات ہوئیں ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں قائم چھوٹی فیکٹریز سے دھوئیں اور کیمکل نکلنے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوسکتیں ہیں۔ اس کے علاوہ کیمیکلز کے حوالے سے تحقیق جاری ہے۔اس کے علاوہ ڈی ایچ او کیماڑی ڈاکٹر محمد عارف کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 18 سے لے کر 50 سال تک کے افراد شامل ہیں۔ ان کی اموات سانس لینے میں مشکل اور پھیپھڑے ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہوئیں۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+