چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت کے سے فارغ کردیا گیا
- 27, جنوری , 2023
نیوز ٹوڈے: لاہور میں مسلم لیگ ق جنرل کونسل کا اجلاس ہوا اس میں چوہدری شجاعت کو صدارت کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کو بھی مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔چوہدری وجاہت حسین کو مسلم لیگ ق کا مقابلے کے بغیر صدر اور کامل علی آغا کو مرکزی سیکر ٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں عہدوں پر انتخاب مقابلے کے بغیر ہوا جس کے نتیجے میں چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔اس اجلاس میں پنجاب ،کےپی ،بلوچستان اور سندھ کے پارٹی عہدےدار اور رہنما بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے