انگلینڈ کی بھارت کے ہاتھوں شکست،پہلا آئی سی سی ویمنزانڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنےنام کرلیا

نیوزٹوڈے: جنوبی افریقہ میں ہونے والے پہلے آئی سی سی ویمنزانڈر19ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں انگلینڈ کی دھلائی ہوئی۔انگلینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 68رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ریانامکڈونلڈ نے سب سےزیادہ 19 رنز بنائے۔ انڈیا کی ارچنادیوی،تیتاس سادھواورپروشی چوپڑا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈکی ٹیم نے 69رنزکا ہدف دیا جو بھارت کی ٹیم نے14 اوورز میں ہی3وکٹ پر حاصل کرلیا۔سومیا تیواری نے سب سےزیادہ اسکور24 بنایا۔ اسی طرح بھارت کی ویمنز ٹیم نے 7 وکٹوں سےکامیابی حاصل کی اورآئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+