مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- 01, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: شاہد خان عباسی نےپارٹی عہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے اور پاکستان کی بہتری کے لئے ری امیجننگ پاکستان کے فورم سےپاکستانی کی فلاح اوربہبود کا پیغام پھیلانے کاارادہ کیا ہے۔ شاہدخاقان نے دی نیوزکے ساتھپارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی گفتگومیں اس تاثرکو مسترد کیا ہے کہ جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ سے پہلے وہ ان کے لئےدوسری بارتوسیع کاکام کررہے تھے۔
انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نواز شریف کو لندن میں تجویز دی تھی کہ اگر باجوہ کو توسیع دینےکے لئےحکومت کو مجبور کرنے سےبہتر ہےحکومت چھوڑدی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں ن نےنواز شریف پر تین سال پہلے واضح کردیا تھا کہ اگر مریم کوپارٹی میں سینئرکے عہدے پر لایا گیا تو ان کے لئے پارٹی میں رہنا مشکل ہوگا۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے