ملک بھر میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر

نیوز ٹوڈے: ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کردیے گئے ہیں۔جس کےمطابق جنوری کے مہینے میں ملک میں مہنگائی کی شرح 2اعشاریہ9فیصد تک اضافہ دیکھا گیا اورملک میں مہنگائی کی شرح27اعشاریہ 6فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ماہ جولائی 2022سے لے کرجنوری2023میں مہنگائی کی مجموعی شرح 25اعشاریہ 40 فیصدریکارڈہوئی۔

جولائی 2021 سےجنوری 2022 تک مہنگائی کی شرح 10اعشاریہ 26 فیصد تھی۔ مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باعث یوٹیلٹی سٹورز پر بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+