اسلام آباد:عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت مستردکردی
- 09, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست اسلام آباد کی عدالت نے ضمانت مسترد کردی ہے۔ شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید کے وکلا سردار عبد الرازق ، انتظارپنجوتھہ، پراسیکیوٹر عدنان اور مدعی وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبد الرازق کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شیخ رشید کی طرف سے سازش اور دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کرانے کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا، مقدمے میں لگائی گئی دفعات وفاقی یا صوبائی حکومت لگاسکتی ہے، شہری نہیں، مذہبی گروپوں،لسانی گروپوں یاکسی قومیت پرایسابیان نہیں دیا جس پرایسی دفعات لگائی گئیں۔
انکاکہناتھا کہ شیخ رشید عمران خان سے ملاقات کرکے آئے اور عمران خان کے بیان کابھی ذکر کیا، آصف زرداری کی طرف سے صرف عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا گیا۔ شیخ رشید کے وکیل نے عدالت سے درخواست ضمانت منظورکرنےکی استدعا کی۔ بعدمیں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے اب سنا دیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔
مزید پڑھیں:
تبصرے