کرکٹر شاہین آفریدی کی تیار کردہ لاہور قلندر کی کٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

kit

نیوزٹوڈے: کپتان شاہین شاہ آفریدی کی لاہورقلندرزکےلئےتیارکی گئی کٹ سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہےپی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہو گا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے مابین ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔ کچھ روز پہلے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں اعلان کیا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ کو وہی ڈیزائن کر رہے ہیں، جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کی کٹ کا ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا۔

اب لاہور قلندرز کی طرف سے ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پی ایس ایل کے8ویں ایڈیشن کے لیے ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی گئی ہے۔ لاہور قلندرز کی کٹ میں خاص بات یہ ہے کہ اس پر لاہور کا نقشہ بنا ہوا ہے جو اس کٹ کی شہرت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کیطرف سے ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی کٹ سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہو رہی ہے اور صارفین کی طرف سے کٹ کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ لاہور قلندرز کیطرف سے ٹورنامنٹ کے لیے دو آفیشل کٹس تیار کی گئی ہیں، ایک سبز اور دوسری لال رنگ کی ہے، ہرے رنگ کی کٹ لاہور میں ہونے والے میچز میں استعمال ہوگی جبکہ لال رنگ کی کٹ دیگر شہروں میں ہونے والے میچز میں استعمال ہوگی۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+