صوبہ پنجاب میں پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں،کروڑوں روپوں کا تیل برآمد
- 10, فروری , 2023
نیوزٹوڈے:صوبہ پنجاب کے شہروں قصور اور شیخوپورہ میں پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کرکے کرکے کروڑں روپوں کا تیل برآمد کرلیا ہے۔ شیخوپورہ کے ڈی پی او زاہد مروت کے مطابق پولیس نے شہر میں پیٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کر کے 30 کروڑ روپے سے زایادہ مالیت کا پیٹرول برآمد کیا ہے اور درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پیٹرول مافیا نے آئل ٹینکر کو گوداموں میں چھپا رکھا تھا ، پیٹرول مافیا کے خلاف دوسرا گرینڈ آپریشن قصور کے علاقے پتوکی اور پھولنگر میں کیا گیا ہےجہاں سے دو ڈپو سے 13 لاکھ لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد کیا گیا ہے جس کی مالیت 33 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، پولیس کی ٹیموں نے درجن سے زائد آئل ٹینکر ز بھی اپنے قبضے میں لے لیےہیں۔ قصور کے ڈی پی او عزیز سندھو نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے