پہلی سے تیسری کلاس کے بچوں کو امتحان کے بغیر اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ

Education

نیوزٹوڈے: تعلیم کے محکمہ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے حکم پر نجی اسکولوں کےلیے ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ پہلی سے تیسری جماعت تک بچوں کو اگلی کلاس میں ترقی دے بٹھا دیاجائے گا۔ اسٹیرنگ کمیٹی نے یہ بھی کہا ہےکہ چوتھی سے آٹھویں جماعت تک طلبہ کے امتحانات عیدالفطر کے بعد لیےجائیں ۔ تمام نجی اسکولوں میں تعلیمی سال 1اگست سے شروع کیا جائے گا۔

اس بارے میں ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ دوسری طرف کراچی کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں پرانا وقت بحال کر دیا گیا ہے۔تعلیم کے محکمہ کےمطابق سردی کی وجہ سےاسکول لگنے کا وقت 8 بجکر 20 منٹ کیا گیا تھا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں کمی کی وجہ سےوقت کوبڑھانےکا حکم واپس لے لیا گیا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+