ترکیہ شام زلزلہ:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا امداد اکٹھی کرنے کے لئے کلیکشن سینٹر قائم کرنے کا حکم
- 10, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہر ضلع میں امداد اکٹھی کرنے کے لیے کلیکشن سینٹر بنانے کا حکم د ے دیا ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے معیاری کمبل،گرم کپڑے،بچوں کی خوراک اورخیموں کا فوری بندوبست کرنے کا کہا ہے۔
اس کے علاوہ امدادی سامان بھجوانے کے لیے ائیر کوریڈور بھی بنائےگئے ہیں جب کہ 30 بستروں پر مشتمل موبائل اسپتال کے لیے ٹیم اور سامان بھی ترکیہ پہنچایا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کی حکومت نے بھی متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین بھی ایک سے 10 روزکی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے