شیخ رشید کا ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 10, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت کے لئےرجوع کرلیاہےضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ شیخ رشید کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ آصف زرداری کے خلاف بیان پر میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، سیاسی انتقام لینے کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ، آصف زرداری نےکوئی بھی شکایت نہیں کی، تیسرےفریق کی شکایت کرنے پرمقدمہ بنایاگیا۔
درخواست میں کہناتھاکہ میں جیل میں ہوں، اب مزید کوئی تفتیش کرنےکے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں، مچلکے جمع کرانے کے لیے تیار ہوں لہٰذا ضمانت منظور کی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 فروری کو ہوگی۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے