سندھ اسمبلی میں اسسٹنٹ کمشنرنارتھ ناظم آباد حازم بنگوار کے چرچے

Sindh Assembly

نیوزٹوڈے: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرحازم بنگوار کاچرچہ ہوا جس میں ایم پی اے سعید آفریدی کاکہنا ہےکہ حازم بنگوار بہت اچھے افسر ہیں لوگوں کو ریلیف دے رہے ہیں، ان کو میرے حلقے میں لگوا دیں گے تا کہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کامزید کہنا تھاکہ آپ کی مرضی سے سرکاری افسر تعینات نہیں ہو سکتا۔

سعید آفریدی نے کہا کہ آپ اپنے حلقے میں حازم بنگوار کو لگا دیں لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ اجلاس میں سعید غنی کا کہنا تھاکہ مہنگائی زیادہ ہے گراں فروشی بھی عروج پر ہے اس کو کم کرنا چیلنج بن گیا ہے، کمشنر آفس سے آنے والی قیمتوں پر عمل درآمد کرنا اول ترجیح ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+