کیا زلزلہ پاکستان میں بھی آنے والاہے؟ جانئے

pakistan

نیوزٹوڈے: ترکیہ اور شام میں پیر کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر زلزلہ آیا۔اس زلزلہ کی شدت 7 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی اوراسکی گہرائی 17 اعشاریہ 9 کلومیٹر تھی۔اس زلزلے نے اتنی تباہی مچائی ہے کہ اب تک اموات کی تعداد 21 ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ پاکستان سےبھی امداد کے لئےامدادی ٹیمز روانہ ہوگئی ہیں۔اس زلزلے کی وجہ سے کافی خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔ ترکیہ اورشام میں آنے والےزلزلے کےبعدیہ افوا بھی سننےکومل رہی ہے کہ پاکستان میں بھی زلزلہ اسی شدت کا آسکتا ہے۔

زلزلوں کے ایکسپرٹ کا کہنا تھا کہ یہ ترکیہ میں بڑے زلزلوں میں سےایک تھااوروہ افراد جوزندہ بچےانکاکہناتھا کہ زمین 2منٹ تک ہلتی رہی۔ اسی دوران نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے فرینک ہوگربیٹس کی کی ایک ٹویٹ سوشل میڈیاپرہےجس میں انہوں نے کہا تھا کہ 7اعشاریہ 5 کی شدت کا زلزلہ ترکیہ،اردن،شام اورلبنان میں تباہی مچادے گا۔ اس کے علاوہ ان کے ادارے کی طرف سے 30 جنوری کو ایک اور ٹویٹ کی گئی جس میں اُنھوں نے بنگلہ دیش اور چین کے علاوہ پاکستان و افغانستان کے کافی علاقوں میں ارضیاتی سرگرمی میں اضافے کا امکانات کوظاہرکیا۔

اس خبر کے فوراً بعد ہی پاکستان میں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ زلزلے کا اگلا نشانہ پاکستان ہو سکتا ہے اور اس ادارے سمیت فرینک کی ٹوئٹر ٹائم لائن پر کئی لوگ یہ پوچھتے نظر آئے کہ وہ پاکستان کے بارے میں زلزلے کے امکان کے بارے میں بات کریں۔ تاہم بدھ کی رات کوپاکستان کے محکمہ موسمیات نے ان افواہوں کو مسترد کیا اور کہا کہ پاکستان میں زلزلوں کا امکان ہمیشہ رہتا ہے مگر ان کے بارےکی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+