شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کا 17 دن میں 900 کروڑ کا بزنس
- 13, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ تنازعات کے باوجود 17 روز میں نوسو کروڑ کا کاروبار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہےجبکہ سوکروڑ کی دو ڑمیں شامل ہونے سے چند قدم دور رہ گئی ہے۔ یش راج فلمز کی طرف سے ہفتے کے دن دنیا بھر میں ہونے والے فلم کے بزنس کے اعداد و شمار جاری کیے گئے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلم نے نمائش کے ابتدائی 17 روز میں باکس آفس پر نوسو کروڑ کا بزنس کرلیا۔
اعداد و شمار کے مطابق فلم نے انڈیامیں 464 کروڑ جبکہ بیرون ممالک میں 344 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم مبصرین کا ماننا ہے کہ فلم آئندہ دنوں میں مزید کاروبارکے ساتھ انڈیاکی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن سکتی ہے۔
عائشہ ظفر
تبصرے