پنجاب میں فلور ملز نے ہڑتال کااعلان کردیا،آٹے کی قلت کے خدشات

Punjab Flour

نیوزٹوڈے: سرکاری گندم کی اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کے خلاف کارروائی پر فلور ملز نے آج سےصوبہ پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان تنازع ابھی برقرار ہے، ملز کے مالکان نے دکانوں پر آٹے کی فراہمی پہلے ہی معطل کردی تھی، صوبے میں آٹےکی قلت کےبھی خدشات ہیں ۔ بازار میں سرکاری 10کلو آٹےکا سستا تھیلا بھی دستیاب نہیں، ملوں نےکمرشل 15 کلو آٹےکی فراہمی بھی کم کردی ہے۔

محکمہ خوراک نے سو سےزیادہ فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا ہے، خوراک کے سیکرٹری نےکہا ہےکہ گندم کا کوٹہ غبن کرنے والی ملز کے خلاف ہر صورت میں کارروائی کی جائے گی، بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، میرٹ کے مطابق ہوگا۔ مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ہڑتال کرنے سے آٹےکی صورتحال مزید ابتر ہونےکا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+