بجلی کےبعد گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 13, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: مہنگائی کے بوجھ تلےعوام پر بجلی کے بعدگیس کا بم بھی گرانےکی تیاری کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری کا امکانات ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ 1 جنوری 2023 سے ہوگا، آج ہونے والے ای سی سی کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا ہے۔ یاد رہے کہ10 فروری کو ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بجلی منصوبوں کے لیے حاصل کیےگئے قرض پر سود کی رقم بھی عوام ہی اداکرئےگی۔
عائشہ ظفر
تبصرے