ایف آئی اے کاسابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج

Federal Investigation Agency

نیوزٹوڈے: ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نےسابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کےخلاف مقدمہ درج کیا۔شوکت ترین کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمے کا مدعی ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔ شوکت ترین پر مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی وجہ سے درج کیاگیا۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج ایف آئی آر کی رپورٹس کےمطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین بات کر رہے ہیں، مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی بات کی گئی، آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ اشتعال انگیزی اور بغاوت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہناتھاکہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کو گرفتارکرنےکی اجازت مانگی تھی۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+