سرکاری اداروں میں اردو کو سرکاری زبا ن کے طورپراپنانےکاحکم
- 13, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: لاہور ہائی کورٹ نے پیر کے روز سرکاری اداروں میں اردو کو سرکاری زبان کےطور پر اپنانے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس رضا قریشی نے سرکاری اداروں میں اردو کو بطور سرکاری زبان اپنانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی ہے۔
عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ ایک مہینے میں عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے سخت احکامات کے باوجود اردو کو قومی زبان کا درجہ نہیں دیا گیا۔ حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے بعد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار آفس جمع کرائے، عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے