ننکانہ توہینِ مذہب معاملہ:ڈی پی او کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Nankana

نیوز ٹوڈے: تفصیلات کےمطابق واقعےکی انکوائری رپورٹ کی روشنی میںنگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ننکانہ کو فوری طورپر عہدے سے فارغ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ نے باقی ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی اور ٹرائل جلد مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔ اس کیس کی انکوائری ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی نےکی، انکوائری کمیٹی میں 2 ڈی آئی جی بھی شریک تھے۔

یاد رہےکہ 12 فروری کو ننکانہ صاحب کے علاقے واربرٹن میں مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بولااور توہین مذہب کے ملزم کو تھانہ سے نکال کر تشدد کانشانہ بنایا اور تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا۔

مزیدپڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+