شیخ رشید کی ضمانت منظورہوگئی، رہائی کا حکم دے دیا گیا

Islamabad

نیوز ٹوڈے: شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر کے وکیل سلمان اکرم راجا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اور ایس ایچ او آبپارہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل شیخ رشید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے ایک الزام کیوجہ سےضمانت خارج کی ہے، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ الزام کیا لگایا گیا ہے؟ سلمان اکرم نے کہا کہ نیوز چینل پر بیان جاری ہوا ہے جس کی بنا پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔

عدالت کا سوال تھا کہ شیخ رشیدنے کیا الزام لگایا ہے؟ کسی نیوز چینل پر بیان موجود ہے؟ اس پر شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک بیان دیا جو نیوز چینلز پردکھایا جا رہا ہے لیکن شواہد میں ایسا کچھ نہیں کہ بیان سے پاکستان تحریکِ انصاف میں اورپیپلزپارٹی کے درمیان تصادم ہوا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کو سننے کے بعد شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد کی ہائیکورٹ نے پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی رہائی کا حکم جاری کردیا

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+