ترکیہ اور شام زلزلہ:اقوامِ متحدہ کی 1 ارب ڈالرامداد کےلئے اپیل

United nations

نیوز ٹوڈے: اقوامِ متحدہ نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے1 ارب ڈالر کی اپیل کی ہے۔اس سے پہلے اقوام متحدہ کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھی 40 کروڑ ڈالرز کی امداد کے لئےاپیل گئی تھی۔ یو این ایڈ کے سربراہ نے کہاتھا کہ شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین ناقابل بیان پریشانی سے گزر رہے ہیں، ہمیں اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ان کاکہنا تھاکہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ انہیں وہ امداد مل رہی ہے جس کی انہیں اس وقت بہت ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک میں زلزلے سے مجموعی اموات 42 ہزار تک پہنچ گئی ہے، زلزلے کی وجہ سےترکیہ میں اموات کی تعداد 36 ہزار 187 جبکہ شام میں مجموعی اموات 5 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+