ترکیہ کے74 سالہ بزرگ نے عمرہ کے لئے جمع کی رقم زلزلہ زدگان کو عطیہ کردی

Turkey

نیوز ٹوڈے: ترکیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمت جاکرہان نامی 74 سال کےبزرگ آئندہ چند دنوں میں عمرہ اداکرنے کے لئے مکہ المکرمہ جانے والے تھے، ان کی تمام تیاریاں بھی مکمل تھیں، روانگی میں 10 دن رہ گئےتھے۔ تاہم چھ فروری کی صبح آنے والے قیامت خیز زلزلے نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا، زلزلہ متاثرین کے غم میں شامل ہونے کے لئےوہ اہل احمر کے کیمپ پہنچ گئے اور عمرے کی ادائیگی کے غرض سے برسوں سے جمع کی ہوئی پونجی زلزلہ زدگان کی بحالی کے لئے عطیہ کر دی۔

اہل احمر منتظمین کے مطابق یوں تو ہر ایک کی طرف سے ملنے والےعطیات قابل احترام ہیں لیکن ہم مہمت جاکرہان صاحب کے عطیےاور ان کے جذبے کو کبھی نہیں بھول پائیں گے یہ سب میں بہترین ہے۔ یاد رہےکہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے7 اعشاریہ 8کی شدت کے تباہ کن زلزلے کی وجہ سے اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 42 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+