الجیریا اور جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے منہ پر زور دار طمانچہ

نیوزٹوڈے: افریقہ کے تمام ملکوں پر مشتمل ایک سربراہی اجلاس جس میں افریقہ کے ملکوں کے علاوہ کچھ دوسرے ملکوں کے راہنما بھی موجود تھے اس اجلاس میں اسرائیل کے سیاستدان بھی موجود تھے اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی جنوبی افریقہ اور الجیریا کے راہنماؤں نے اسرائیل کے نمائندے کو اجلاس سے نکلوا دیا اسرائیلی نمائندہ اجلاس میں بات چیت کرنے کی کوشش کرتا رہا لیکن وہاں اس کی ایک نہ سنی گئی افریقی یونین کے اس اجلاس میں اسرائیل اپنی اس بے عزتی پر بری طرح بھڑک اٹھا اور الزام لگایا کہ جنوبی افریقہ اور الجیریا ایران کے اشاروں پر ناچتے ہیں اور ایران کی شہ پر وہ پوری دنیا پر قابض ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اور اب اسرائیلی نمائندے کی تذلیل بھی ایران ہی کی سازش ہے ایران کے کہنے پر ہی جنوبی افریقہ اور الجیریا نے اسرائیل کے منہ پر طمانچہ مارا ہے اب اسرائیل اپنی بے عزتی کا بدلہ ضرور لے گا اسرائیل کے ان بیانات کے جواب میں جنوبی افریقہ یا الجیریا یا افریقہ کے کسی بھی ملک نے کوئی دلیل یا جواب نہیں دیا گویا ان کو اسرائیل کی ان دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ایران اور اسرائیل کے پہلے سے ہی کشیدہ تعلقات میں مزید خرابی پیدا ہو سکتی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+