زلزلے سےلرزتی شام کی سر زمین پر اسرائیل کے میزائیل حملوں نے اسرائیل کی سفاکی کا ثبوت دے دیا

Syria

نیوزٹوڈے: انیس فروری کی رات ساڑھے بارہ بجے اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب ایک گاؤں کو میزائل حملوں سے دہلا کر رکھ دیا ترکیہ اور شام جو زلزلے کی آفت سے ابھی سنبھل نہیں پائے تھے کہ دمشق کی سر زمین کو اسرائیل کے حملوں نے ہلا کر رکھ دیا پہلا دھماکہ دمشق کے گاؤں کے ایک سرکاری سکول میں ہوا دھماکہ ہوتے ہی سکول کی عمارت کھنڈر میں تبدیل ہو گئی لیکن یہ کوئی ایک دھماکہ نہیں تھا ایک کے بعد ایک درجنوں میزائلیں دمشق کے رہائشی علاقوں پر سائی گئیں شام کےایئر ڈیفینس سسٹم کئی میزائلوں کو روکنے میں کامیاب ہوئے لیکن بہت سے راکٹ رہائشی علاقوں میں جا گرے جس سے بہت سی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں ۔

اسرائیل کا شام پر یہ کوئی پہلا حملہ نہیں تھا لیکن اس سے پہلے اتنا بڑا اور بھیانک حملہ اسرائیل کی طرف سے شام پر نہیں کیا گیا شام کے حالات پہلے ہی خراب ہیں ملک پہلے ہی زلزلے کی آفت سے کھنڈر بنا ہوا ہے لوگ ابھی لاشوں کو ملبے کے ڈھیر سے نکالنے میں لگے ہوئے ہیں ان حالات میں اسرائیل نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دیں اور بہانہ یہ بنایا کہ دمشق کے اس گاؤں کی عمارتوں میں حزب اللٰہ جماعت کے لوگ پناہ گزین تھے حزب اللٰہ جو کہ شیعہ مسلمانوں کی ایک جماعت ہے اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران اور شام کی پوری مدد حزب اللٰہ کو حاصل ہے اور اسرائیل کے لیے یہ جماعت سب سے بڑا خطرہ ہے جس کے کارکن شام لبنان اور ایران میں پھیلے ہوئے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+