ایمانیول میکرون کا روس کو شکست دینےمیںیورپی ملکوں کا ساتھ دینے سے دو ٹوک الفاظ میں انکار

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ کے حوالے سے روس نے یوکرین کے ایم آئی24 پر حملے کا ایک وڈیو جاری کیا ہے جس میں روس نے اپنی فوجی طاقت اور قابلیت دنیا کو دکھائی ہے اور اس وڈیو میں صاف دکھایا ہے کہ روسی فوج نے ہوا ہی میں یوکرین کے ایم آئی 24 ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی اور ہوا ہی میں یوکرین کا ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا روسی فوج میں اب بھی اتنا دم ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں کئی علاقوں پر حملے کر رہی ہے اور یوکرین کو پوری دنیا سے مدد ملنے کے باوجود یوکرین روسی فوج کے حملوں کےسامنے بے بس نظر آ رہا ہے نیٹو کے تمام ملکوں کی کوشش ہے کہ روس کوکچل دیا جائے امریکہ،فرانس،جرمنی اور برطانیہ کے راہنماؤں کی میٹنگ میں یہ ڈر جتایا گیا ہے کہ۔

ایران نے روس میں ڈرون بنانے والی فیکٹری لگانے کا جو پلان بنایا ہے وہ یوکرین کے لیے بڑا خطرناک ہے امریکہ کی نائب صدر کاملہ ہیرس نے کہا ہے کہ روس نے جنگ چھیڑ کر بہت بڑی غلطی کی ہے ہم کسی صورت روس کو جنگ جیتنے نہیں دیں گے برطانیہ کے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ ہم یوکرین کو جنگ جیتنے کیلیے لمبی دوری تک مار کرنے والی میزائیلیں اور دوسرے ہتھیار دیتے رہیں گے جرمنی کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کو ہر صورت جنگ جیتنا ہو گی فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے جنگ کے حوالے سے کئی اہم سوال اٹھائے ہیں جنگ شروع ہونے سے قبل بھی فرانسیسی صدر کی کوشش تھی کہ کسی طرح جنگ شروع نہ ہو آج بھی انہوں نے ایسا ہی بیان دیا ہے کہ ماسکو پر حملہ کسی صورت درست نہیں ہے انہوں نے برطانیہ،جرمنی اور انگلینڈ کو یہ پیغام دیا ہے کہ یوکرین کو لمبی دوری تک مار کرنے والے ہتھیار نہ دیے جائیں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ فرانس روس کی تباہی چاہنے والوں میں سے نہیں ہے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اگر روس نے پانسہ پلٹا تو سب سے پہلے میزائل ان پر ہی گرے گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+