عمران خان کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے شام5 بجے تک پیش ہونے کی مہلت
- 20, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو شام 5 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دے دی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کیدرخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے عمران خان کو آج دو بجے طلب کیا گیا۔ دو بجےکیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ دو بجےکا ٹائم تھا،کہاں ہیں عمران خان؟عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ وہ راستے میں ہیں،کچھ دیر میں آجائیں گے، سکیورٹی کا مسئلہ در پیش ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا ہے کہ سکیورٹی کا جومسئلہ ہےمیں نے حل نہیں کرنا، سماعت کچھ وقت کے لیے ملتوی کر رہے ہیں،میں رش بھی کم کیا جائے۔عدالت نے سماعت میں ایک بار پھربریک کرتے ہوئے عمران خان کو پانچ بجے پیش ہونےکا آخری موقع فراہم کیا۔
عائشہ ظفر
تبصرے