انسٹاگرام اور فیس بک کے صارفین کوبھی اب بلیو ٹک کی فیس اداکرنی ہوگی

Social Media

نیوز ٹوڈے: میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو بھی بلیو ٹک اکاؤنٹس کی فیس ادا کرنا ہو گی۔ مارک زکربرگ نے کہاہے کہ یہ سروس ابتدائی طور پر اسی ہفتے میں ا ٓسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہوگی۔ ان کا کہنا ہےکہ آپ اپنا اکاؤنٹ سرکاری شناختی کارڈ کی مدد سےویری فائی کروا سکتے ہیں، اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی ویری فائیڈ سبسکرپشن کرنے کے اہل ہیں۔

میٹا کے سی ای او نے کہا ہےکہ اس کے کرنےسے سوشل میڈیا ایپس پر سیکیورٹی اور تصدیق شدہ اکاؤنٹس میں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+