آئی فون کا آن لائن آرڈر، پیسے نہ ہونے پر ڈلیوری ایجنٹ قتل
- 20, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: بھارت کےمیڈیا رپورٹس کے مطابق ہیمانت دت نام کے نوجوان نے آئی فون آرڈر کیا اور جب ڈیلیوری بوائے اسے دینے کے لئے آیااتو ہیمانت نے اس کی کمر پر وار کیا اور چاقو کے وار سے اسے قتل کردیا اور لاش کوگھر میں چھپا دیا۔ بعد میں اس نے لاش کو قریبی ریلوے اسٹیشن پر جلا دیا اور قتل کا ثبوت ختم کرنا چاہا لیکن یہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔ تفصیلات کے مطابق11 فروری کو ریلوے اسٹیشن کے نزدیک سے لاش کے کچھ آثار ملے جس پر پولیس نے کارروائی شروع کی، قتل ہونے والے کی شناخت 23 سالہ ہیمانتھ نائیک کے نام سے ہوئی جو ای کارٹ ایکسپریس میں ملازم تھااور اس رات وہ سیکنڈ ہینڈ فون ڈیلیور کرنے کے لئےگیا تھا۔
جب وہ ملزم کے گھر پہنچا اور فون کے لیے چھیالیس ہزار روپوں کا مطالبہ کیا تو اس نے ہیمانتھ نائیک کو قتل کیا اور لاش کو ریلوے اسٹیشن کے نزدیک جلانے سے پہلے 4 دن تک اپنے گھر میں چھپاکر رکھا۔ ملزم لاش کو ایک بیگ ڈال کر ریلوے اسٹیشن پر لے کر گیا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آچکی ہے جس کی مدد سے پولیس ملزم تک جا پہنچی اور اسے گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں:
تبصرے