جوبائیڈن کے کیو پہنچتے ہی روس نے اپنی جنگی طاقت سے کیو کی سر زمین کو ہلا دیا

Russia

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ کے دوران امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے یورپ کے دورے کے دوران اچانک کیو کا رخ کیا اور پولینڈ دورے پر جارہے بائیڈن کا جہاز جب کیو کی جانب مڑ گیا تو یہ خبر نہ صرف روس کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے چونکا دینے والی تھی کیونکہ جوبائیڈن نے یہ حرکت اس وقت کی جب روس بار بار امریکہ کو یہ کہہ چکا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے معاملات سے دور رہے اور جب وہ دن قریب آنے والا ہے جب ولادیمیر پیوٹن یوکرین پر بڑا حملہ بھی کر سکتے ہیں ایسے موقعے پر بائیڈن کا یوکرین پہنچنا روس کو بھڑکانے والا اقدام ہےاس لیے جیسے ہی بائیڈن کے جہاز نے یوکرین کی جانب رخ موڑا تو بیلا روس سے روس کے طیارے مگ۔31 نے بھی کیو کی جانب اڑان بھری ۔

روس کا یہ خطرناک طیارہہائیپر سونک میزائل سے لیس تھا جیسے ہی روس کا خطرناک لڑاکا طیارہ کیو کے آسمان میں نظر آیا یوکرین کی فوج کے ہاتھ پاؤں پھولنے لگے کیونکہ روس کا یہ خطرناک طیارہ یوکرین کے لیے خطرے کی گھنٹی تھااس لیے کیو میں ایمرجینسی نافز کر دی گئی اور جنگ کے سائرن بجنے لگے روس کے اس جہاز میں جو میزائل تعینات کی گئی تھی یوکرینی فوج اس کی طاقت پہلے دیکھ چکی ہے یہ تیز رفتار میزائل اگر کیو پر گر جاتی تو وہاں کچھ بھی باقی نہ بچتا دراصل پیوٹن نے یہ جہاذ کیو بھیج کر بائیڈن کو یہ پیغام دیا ہے کہ اس کا یہ قدم روس کو اچھا نہیں لگااور روس نے بائیڈن کو اپنی طاقت دکھا دی کہ اگر امریکہ باز نہ آیا تو روس کی میزائل چند منٹوں میں واشنگٹن کو ہلا سکتی ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+