امریکی خلائی فوج کے جنرل براڈلے نے چین اور روس بڑھتی ہوئی خلائی طاقت کو امریکہ کے لیے بہت خطرناک قرار دیا
- 21, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: روس اور چین کی بڑھتی ہوئی دوستی امریکہ کو اپنے لیے خطرے کی گھنٹی محسوس ہونے لگی ہے امریکہ جو خود تو جنگ میں لگاتار روس کی مدد کر رہا ہے لیکن جنگ کے شروع میں ہی اس نے پوری دنیا کو یہ دھمکی دے دی تھی کہ اگر کسی ملک نے جنگ میں روس کی مدد کی تو اس کا انجام بہت برا ہو گا لیکن چین اور ایران جیسے ملکوں نے امریکہ کی دھمکیوں پر کان نہیں دھرے اور اس جنگ میں روس کے ساتھ کھڑے ہیں دنیا یہ جانتی ہے کہ چین اور روس دونوں ہی ایسی طاقتیں ہیں جو دنیا کے لیے خطرہ ہیں اور اب یہ دونوں ملک مل کر بہت سے خطرناک ہتھیار تیار کیے جا رہے ہیں اور کچھ مقامات پر یہ خطرناک ہتھیار نصب بھی کیے جا چکے ہیں ۔
امریکہ کی خلائی فوج کے جنرل براڈلے نے اپنے ایک بیان میں اس ڈر کا اظہار کیا ہے کہ ہمیں اس وقت سب سے زیادہ خطرہ روس اور چین سے ہے چین کے خلائی غباروں کے امریکہ میں گھسنے کے بعد امریکہ اور چین کے حالات بگڑ گئے ہیں اور اب امریکہ کو یہ خطرہ ستانے لگا ہے کہ روس اور چین صرف زمین اور سمندر میں ہی نہیں بلکہ خلا میں بھی اپنی طاقت بڑھا رہے ہیں وہ ایسے ہتھیار اینٹی سیٹلائٹ میزائل بنا رہے ہیں جو خلا میں دشمن کا بہت دور سے پتہ لگانے میں ماہر ہونگے اس لیے اب امریکہ کو بھی اپنی خلائی طاقت بڑھانا ہو گی ۔
تبصرے