غیر رجسٹر اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

Karachi Police

نیوز ٹوڈے: سندھ کی حکومت نے نمبر پلیٹ کے بغیر اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن ،مرتضیٰ وہاب ،آئی جی سندھ ،چیف سیکریٹری سندھ سمیت دیگر شامل تھے۔

اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھاکہ اگر کوئی کرائے پر گھر ، دکان اور گاڑی دے رہا ہے تو وہ قریب کے تھانے میں اس کی معلومات فراہم کرے یہ سب پر لازم ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں سے مشابہت رکھنے والی نجی گاڑیوں کو بھی بند کردیا جائے گا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+