ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو نمبرٹو بنانے کا باقائدہ اعلان کر دیا ہے
- 22, فروری , 2023
نیوزٹوڈے: امریکہ کے صدر جوبائیڈن روس کو اکسانے کے لیے کیو کا دورہ کر کے واپس چلے گئے لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ روس اپنا غصہ کیو او ر یوکرین کے دوسرے شہروں پر ہی نہیں اتارے گا بلکہ اس کے اثرات بہت دور رس ہو ں گے ولادیمیر پیوٹن نے 21 فروری کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب امریکہ یا نیٹو کی حکومت اور من مانی نہیں چلے گی انہوں نے نیٹو ملکوں کو دو ٹوک بتا دیا ہے کہ انہوں نے مل کر یوکرین کو جنگی اکھاڑہ اس لیے بنایا ہے تاکہ روس کو ہرا سکیں لیکن روس یورپی ملکوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا بلکہ اب ہم نیٹو کے خلاف اپنے منصوبے پر کام کرنے والے ہیں یہ منصوبہ جنگ سے پہلے ہی تیار پڑا ہےلیکن اب اس پر کام شروع ہو جائے گا اور وہ منصوبہ ہے یورپی ملکوں کے خلاف اینٹی نیٹو بنانا ولا دیمیر پیوٹن نے اپنے بیان میں ان ملکوں کا بھی ذکر کیا ہے جو نیٹو نمبر دو میں شامل ہوں گے ۔
یہ ملک مسٹر پیوٹن کے قریبی اور وفادار ملک ہیں ان میں چین اور ایران سر فہرست ہیں ایران اور روس کی دوستی کی مثال نہ صرف امریکہ اور یورپ بلکہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے پچھلے سال جولائی میں ولادیمیر پیوٹن کے تہران دورے نے دوستی کی جڑیں اتنی مضبوط کر دی تھیں کہ ایران نے یہ دوستی نبھاتے ہوئے امریکہ اور یورپ کی ناراضگی کی بھی کوئی پروا نہیں کی پچھلے سال ہی جنگ سے دو روز قبل فروری میں پیوٹن بیجنگ گئے تھے اس وقت امریکہ اور یورپی ملکوں کو روس اور چین کا ایک ساتھ اکٹھے ہو نا ایک آنکھ نہ بھایا لیکن مسٹر پیوٹن اور شی جنپنگ نے اس وقت ہی ایک نئے نیٹو کی تشکیل کا منصوبہ بنا لیا تھا اس سال جنوری میں روس نے چین اور جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کر جنگی مشقیں کیں دنیا کا ایک اور طاقتور ملک جس نے امریکہ کا ناک میں دم کر رکھا ہے شمالی کوریا ہے جو امریکہ کے مقابل روس کے ساتھ کھڑا ہے ۔
تبصرے