آئی اے ای اے کی رپورٹ ایران اس سال کے درمیان تک ایٹمی طاقت بن جائے گا

United Nations

نیوزٹوڈے:  اقوام متحدہ کے ادارے آئی اے ای اے یعنی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجینسی نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کے بہت قریب ہے ایران نے ایٹم بنانے کے لیے درکار یورینیم کا ٪85 سے زیادہ تیار کر لیا ہے اور غالب امکان یہ ہے کہ اس سال کے درمیان تک ایران ایٹمی ملک بن جائے گا ایران نے اس رپورٹ کو ماننے سے انکار کر دیا ہے لیکن آئی اے ای اے ایک جوہری توانائی کا بین الاقوامی ادارہ ہے اس لیے اس کی اس رپورٹ کو جھٹلایا نہیں جا سکتا گویا ایران کا ایٹم بم بنانے کا منصوبہ ایک ایسی تلوار ہے جو اسرائیل اور دوسرے دشمن ملکوں کے سر پر ہر وقت لٹک رہی ہے اس لیے آئی اے ای اے کی رپورٹ سامنے آتے ہی اسرائیل بھڑک گیا اور خوفزدہ ہو گیا اس نے کہا کہ ایران کو روکنے کا یہ بہترین وقت ہے اگر آج ایران کو نہ روکا گیا تو پھر کبھی بھی روک نہ پائیں گے امریکہ نے اس رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد بیان دیا ہے کہ ایران کو کسی طرح بھی ایٹمی ملک بننے سے روکنا ہو گا کیونکہ ایران کے ہاتھ ایٹم بم لگنا پوری دنیا کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے  ۔

صرف یہی نہیں بلکہ یورپی یونین اور جرمنی میں ایران کے ایٹمی پروگرام اور حجاب معاملے پرایران کی حکومت کی پوری مخالفت کی جا رہی ہے لیکن ایران اپنے مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے اور کسی سے نہیں ڈر رہا بھارت میں بھی ایران کے حجاب معاملے کی مذمت کرتے ہوئے مودی نے کئی ملکوں کے راہنماؤں پر مشتمل ایک اجلاس کا انعقاد کیا ہے جس میں ایران کو بھی مدعو کیا گیا اس اجلاس کی تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں لیکن ایران نے اس اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا بلکہ ایران کے صدر نے بیان دیا کہ بھارت اور ایران دو الگ ملک ہیں انکے قوانین بھی الگ ہیں اس لیے ہمیں ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے اور اگر بھارت ہمارے معاملات میں بول رہا ہے اور کوئی اجلاس منعقد کروا رہا ہے تو ہم کسی ایسی مجلس میں شریک نہیں ہوں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+