زیلینسکی اور امریکہ کے تلخ رویے کا چین نے منہ توڑ جواب دے دیا

US China

نیوزٹوڈے: روس یوکرین جنگ میں ایران کے ساتھ اب چین بھی یوکرین کے لیےبڑی مصیبت بن رہا ہے یوکرین کے صدر زیلینسکی نے خود اس خوف کا اظہار کیا ہے انہوں نے بیان دیا ہے کہ اس جنگ میں چین روس کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ ساتھ یوکرین کے لیے بڑی مصیبت ثابت ہو رہا ہے اگر چین نے روس کو خطرناک ہتھیار دیے تو یہ تیسری عالمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے یوکرین چین اور روس کی بڑھتی دوستی سے اس لیے بھی خوفزدہ ہے کیونکہ زیلینسکی جانتے ہیں کہ چین ایک طاقتور ملک ہے اور اس کے پاس خطرناک ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہےچین پر لگاتار امریکہ اور یوکرین کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر چین بھڑک گیا ہے

اور چین کے امور خارجہ کے ترجمان ونگ وینبن نے امریکہ پر سخت غصہ نکالتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جھوٹے الزامات اور جھوٹی افواہوں پر یقین کر رہا ہے حالانکہ امریکہ خود ایک ایسا ملک ہے جو اس جنگ میں شروع سے ہی یوکرین کو ہتھیار بھیج رہا ہے پھر روس اور چین کی اس دوستی پر امریکہ کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے مزید یہ کہ اس جنگ کو شروع کرنے میں اور طول دینے میں سب سے بڑا ہاتھ امریکہ کا ہے روسی حملوں سے بوکھلائے یو کرین نے چین کے ساتھ ساتھ ترکی پر بھی الزام لگایا ہے کہ وہ بھی روس کو جنگی ہتھیار فراہم کر رہا ہے ترکی نے بھی اس خبر کی تردید کر دی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+