وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا مہنگائی قابو سے باہرہونے کا اعتراف

Ishaq Dar

نیوز ٹوڈے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ضمنی مالیاتی بل کے حوالے سے ارکان کی تجاویز کو سراہتے ہیں لیکن ضمنی مالیاتی بل مجبوری کےباعث لانا پڑا، میں ایوان کی ضمنی فنانس بل پر بحث میں حصہ لینے پرشکر گزار ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معزز اراکین کی بجٹ تجاویز پرغور کیا ہے، ہمیں ٹیکسز لاگو رنے کا کوئی شوق نہیں تھا۔ اضافی ٹیکسز کی کم سے کم شرح رکھنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی بے قابو ہورہی ہے ، لیکن کیا یہ سب چار ماہ میں ہوا؟ پچھلی حکومت کے دور پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے توڑدیا گیا۔

مزید پڑھیں:

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+