پاکستان تحریکِ انصاف کا آج سے "جیل بھرو تحریک'' کا آغاز
- 22, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: پاکستان تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان سمیت کون کب گرفتاری دے گا؟ اس بارے میں حکمت عملی پارٹی طے کرے گی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے 2 سو کارکنان کے ساتھ آج لاہور میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے گرفتار نہ کیا تو گرفتاری دینے ملتان چلے جائیں گے۔
داخلہ پنجاب کے محکمہ نے مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور سول سیکرٹریٹ کے اطراف ایک ہفتہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ دنیا کی پہلی جیل بھرو تحریک ہے جس کا آغاز لیڈر اپنی حفاظتی ضمانت کے ساتھ کررہا ہے۔
مزید پڑھیں:
عائشہ ظفر
تبصرے