جاپان نے یوکرین کے لئے ساڑھے 5 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا

Japan

نیوز ٹوڈے: وزیراعظم فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ کہ جاپان ایسی پوزیشن پر ہے کہ وہ روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت کیلئے دنیا کی کوششوں کی رہنمائی کرسکے اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ایک آزاد بین الاقوامی نظام قائم کرے۔ اس سے پہلےٹوکیو نے کیف کیلئے ساٹھ کروڑ ڈالر کی مالی معاونت اور سترکروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا اس میں ادویات اور غذا بھی شامل تھیں۔

جاپان کی جانب سے بھی مغربی اتحادیوں کی طرح روس پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی کے ساتھ جی 7 رہنماؤں کی ایک آن لائن سمٹ کی میزبانی کریں گے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+