عمران خان کی پاکستانیوں سے جیل بھرو تحریک میں شامل ہونے کی اپیل

Imran Khan

نیوز ٹوڈے: سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے تمام پاکستانیون سے جیل بھرو تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے فیس بک پر جیل بھرو تحریک کے بارے میں ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ تحریک ملک پاکستان کوکو آزاد اور خوش حال پاکستان بنائے گی، پاکستان تب خوش حال ہو گا جب ریاست آپ کے تمام بنیادی حقوق کی حفاظت کرے گی۔

اس کے علاوہ ان کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا نام جہاد ہے۔یہ ایک آزادی کا نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنے زیادہ لوگ اس تحریک میں شامل ہونگے اتنی ہی جلد ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہونگے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+