بابر اعظم برانڈ نہیں بن سکتا کیونکہ اسے انگلش بولنی نہیں آتی، شعیب اختر کی تنقید
- 22, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: مشہور پاکستانی باؤلر شعیب اختر اکثر بہت سے کھلاڑیوں کو تنقیدکا نشانہ بناتےرہتے ہیں اسی طرح انہوں نے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ ان کے بولنے پر بنایا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند بازی کا ریکارڈ رکھنے والے 47 سالہ تیز گیند باز کازور دے کر کہنا تھاکہ میڈیا کو ڈیل کرنا کرکٹ کھیلنے سے مختلف ہنر ہے اور اگر بابر بات چیت نہیں کر سکتے تو وہ اظہار خیال نہیں کر پائیں گے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔بابر نے اب تک پچانوے ون ڈے میچوں میں 4813 رنز بنائے ہیں جن میں 17 سنچریاں اور 24 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
سابق پاکستانی باؤلر شعیب اختر نے بھی بابر کو ان کی ناقص کمیونیکیشن اسکلز پر تنقید کا نشانہ بنایا۔شعیب کے مطابق کرکٹ کھیلنا ایک پیشہ ہے اور میڈیا سے نمٹنا دوسرا۔اگر کوئی بولنے سے قاصر ہے تو وہ ٹیلی ویژن پر بات نہیں کر سکے گا۔ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو پاکستان کا ٹاپ برانڈ ہونا چاہیے تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ بابر بولنے سے قاصر ہیں۔
تبصرے