پاکستان کو چین کی جانب سے 70 کروڑ ڈالرزملنے کا امکان
- 22, فروری , 2023
نیوز ٹوڈے: تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چینی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے پاکستان کو 700 ملین یعنی (70کروڑ) ڈالرز کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ضابطے کے مطابق چین کے ترقیاتی بینک کے ساتھ معاملات طےہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین سے آنے والے ہفتے اسٹیٹ بینک کو رقم موصول ہونے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک میں رقم جمع ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
عائشہ ظفر
تبصرے